Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والا شخص حادثہ میں ہلاک

تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والا شخص حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 نومبر (سیاست نیوز)  تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والے ایک شخص کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ۔ یہ حادثہ ڈی آر ڈی ایل چوراہے واقع سنتوش نگر میں صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب 33 سالہ بی ہری کرشنا ساکن جلل گوڑہ جو پیشہ سے الیکٹریشن ہے تیز رفتار رائل انفیلڈ موٹر سائیکل پر اپنے دوست بالا کرشنا کے ہمراہ جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہری کرشنا تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا اور گاڑی موڑنے کے دوران وہ اتفاقی طور پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ہری کرشنا اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ مقامی عوام نے امبولینس کو اطلاع دی اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ مذکورہ شخص کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا جبکہ اس کے دوست بالا کرشنا جو  زخمی ہوگیا تھا زیرعلاج ہے ۔ سنتوش نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT