Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی نوجوان ہلاک

تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) سنتوش نگر رکھشا پورم علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکراجانے کے سبب ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ سید سلیم پٹیل ساکن شاہین نگر بالاپور اپنے دوست احمد کے ہمراہ رات 1:30 بجے سنتوش نگر سے جارہے تھے کہ رکھشا پورم ٹی جنکشن کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں سلیم پٹیل شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو اپولو ڈی آر ڈی او دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر سلیم پٹیل زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ کار میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں کار میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس سنتوش نگر نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT