Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتار گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی

تیز رفتار گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی

مرکزی وزیر سوجنا چودھری کے بیٹے پر چالان، ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم
حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں تیز و بے قابو رفتار سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ رات دیر گئے ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں مرکزی وزیر کا بیٹا پولیس کارروائی کا نشانہ بنا۔ ٹریفک پولیس نے نہ صرف مرکزی وزیر مسٹر سوجنا چودھری کے فرزند سائی کارتیک کو جرمانہ عائد کیا بلکہ ان کی کونسلنگ کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ دوبارہ تیز رفتار کی (ریش ڈرائیونگ) نہ کریں۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شعبہ ٹریفک مسٹر معصوم پاشاہ نے بتایا کہ کل رات دیر گئے اسپیشل ڈرائیو کے دوران ایک تیز رفتار بے لگام ڈرائیونگ والی اسپورٹس کار کو روک لیا گیا جس کی رفتار بھی تیز تھی اور اس کی ڈرائیونگ خطرناک تھی۔ تاہم پولیس نے فوری اس کار کو روک لیا جو اسپورٹس کار تھی جو سائی کارتیک 27 سالہ کی بتائی گئی ہے۔ سائی کارتیک کے خلاف جرمانہ اور کارروائی کے بعد شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے ایک ہزار روپئے جرمانہ اور کونسلنگ کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT