Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / تیز گیند باز محمد شامی کے والد کا انتقال

تیز گیند باز محمد شامی کے والد کا انتقال

اترپردیش :ہندوستانی تیز گیند بازمحمد شامی کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ قلب پر حملے کے بعد دواخانہ میں زیرعلاج تھے۔

پچھلے ہفتہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز نے ٹوئٹر پر والد کی صحت کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے اطلا ع دی تھی۔حالیہ عرصہ میں محمد شامی اس وقت سرخیوں میں تھے جب ان کے مداحوں کے ایک گوشہ نے فیس بک پر ان کی بیوی حسینہ جہاں کی او ربیٹی کی تصوئیرپوسٹ کی تھی۔

اس وقت وحشیانہ تبصر ے بھی زیربحث تھے۔ چند ایک نے شامی کی بیوی کے ڈریس پر بھی تنقید یں کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT