Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / تیستاسیتلواد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ، 10 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

تیستاسیتلواد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ، 10 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ممبئی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے سماجی کارکن تیستاسیتلواد اور اُن کے شوہر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو آج مسترد کردیا جو مرکز سے لازمی منظوری کے بغیر بیرونی ممالک سے اپنی کمپنی کو مبینہ طور پر  1.8 کروڑ روپئے کی وصولی کے ضمن میں سی بی آئی کی طرف سے دائر کردہ مقدمہ کے پیش نظر دائر کی گئی تھی۔ خصوصی جج انیس خان نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی جاتی ہے‘‘۔ تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند ضمانت کیلئے 17 جولائی کو عدالت سے رجوع ہوئے تھے۔ تیستا نے عدالتی حکم کی اجرائی کے فوری بعد عدالت سے کہا کہ انہیں صدمہ پہنچا ہے ۔ اس دوران تیستا اور ان کے شوہر کو بمبئی ہائی کورٹ نے 17 دن کی عبوری راحت دی اور 10 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT