Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / تیسرا محاذ ابھی نہیں : جنتادل یو

تیسرا محاذ ابھی نہیں : جنتادل یو

پٹنہ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) نے فی الحال تیسرے محاذ کی تشکیل کا امکان مسترد کردیا اور کہاکہ پارٹی صدر نتیش کمار کو وزارت عظمیٰ امیدوار کے طور پر پیش کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال تیسرے محاذ یا اِسی طرح کا کوئی منصوبہ پارٹی قیادت کے ذہن میں نہیں ہے۔ اُنھوں نے ازراہ مذاق کہاکہ ہم پہلے محاذ کی کوشش کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر لالو پرساد یادو ، بابو لال مرانڈی، شرد پوار جیسے قائدین نتیش کمار کو وزارت عظمیٰ امیدوار کے طور پر پیش کریں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ یہاں تک کہ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے بھی اِس سے پہلے کہا تھا کہ نتیش کمار وزارت عظمیٰ کے لئے موزوں ہیں۔ اُنھوں نے بہار اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی بی جے پی سے تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا لہذا ہم سب کو متحدہ کوشش کرنی چاہئے جیسا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT