Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ونڈے : پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ

تیسرا ونڈے : پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ

شارجہ ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف جاری او ڈی آئی سیریز میں مساوی موقف کے بعد تیسرے ونڈے میں آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر کپتان و اوپنر اظہر علی کے بشمول کسی ٹاپ آرڈر بیٹسمن نے ذمہ دارانہ مظاہرہ نہیں کیا اور میزبان ٹیم 49.5 اوورز میں 208 اسکور کرپائی۔ یہاں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دن؍ رات کے مقابلے سے قبل میزبانوں کو ایک جھٹکہ لگا جب اہم لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ فٹ نہ ہوسکے۔ پھر بھی کپتان اظہر نے اوئن مورگن کی انگلش ٹیم کے خلاف ٹارگٹ کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اظہر 36، دیگر اوپنر بابر اعظم 22 ، محمد حفیظ 45، سرفراز احمد 26 اور شعیب ملک 16 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ لوور آرڈر بالخصوص وہاب ریاض (33*) نے ٹیم اسکور کو آگے بڑھایا۔ چار میچ کی رواں سیریز فی الحال 1-1 پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT