Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ونڈے : ہندوستان کیخلاف نیوزی لینڈ 285/9

تیسرا ونڈے : ہندوستان کیخلاف نیوزی لینڈ 285/9

مڈل آرڈر کی ناکامی کے باوجود آخری اوورس میں تیزی سے رنز بنے ، دھونی کے 9,000 رنز مکمل
موہالی۔23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آج ہندوستان کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں 49.4 اوورس میں 285 رنز بنائے۔ آج بھی ہندوستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور میڈل آرڈر نے مایوس کیا۔ ایک مرحلے پر 29 اوور میں نیوزی لینڈ کا اسکور 153/2 تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے 35 ویں اوور میں 180/7 ہوگیا تھا۔ جمی نیشم کریز پر جمے رہے اور صبر آزما اننگز کھیلی، انہوں نے 47 گیندوں میں 57 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 285 رنز تک پہنچایا۔ انہوں نے 9 ویں وکٹ کی رفاقت میں میاٹ ہنری کے ساتھ صرف 67 گیندوں میں 84 رنز جوڑے۔ ٹام لیتھم کے 71 گیندوں میں 61 رنز نے بھی ٹیم کے اسکور کو استحکام فراہم کیا اور ایسے وقت انہوں نے یہ اننگز کھیلی جبکہ اسکور کو آگے بڑھانے کی سخت ضرورت تھی۔ انہوں نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں راس ٹیلر کے ساتھ 73 رنز جوڑے۔ نیشم کو دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، آج انہیں اینٹن ڈیویسچ کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی۔

وہ 30 ویں اوور میں جبکہ اسکور 161/5 تھا، کریز پر آئے اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 38 ویں اوور میں ٹیم کے اسکور کو 199/8 تک پہنچایا۔ 49 واں اوور ہندوستان کے لئے مہنگا ثابت ہوا جس میں اومیش یادو نے 16 رنز دیئے، لیکن نیشم اپنی ونڈے نصف سنچری کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہنری کو جسپریت بمرا نے اس وقت آؤٹ کیا جبکہ دو گیندیں باقی تھیں اور انہوں نے 37 گیندوں میں 39 رنز بنائے تھے۔ آف اسپنر جادھو نے اچھی بولنگ کی اور پانچ اوورس میں 29 رنز کے عوض 3 وکٹس لئے۔ حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ انہوں نے صرف 5 اوورس ہی پھینکے۔ اگر سریش رائنا فٹ ہوتے تو شاید جادھو کو یہ موقع بھی نہ ملتا۔ رائنا کو شامل نہ کرنے کا فائدہ جادھو کو ہوا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ، کوری اینڈرسن اور لاتھم کو آؤٹ کیا۔ ونڈے سیریز میں اس وقت دونوں ٹیمیں ایک ایک سے مساوی ہیں۔گزشتہ دو میچس کے برعکس نیوزی لینڈ نے آج شروعات اچھی کی اور ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہے گی، لیکن اومیش یادو نے اپنی شاندار بولنگ کے ذریعہ نیوزی لینڈ کو دھکا پہنچایا۔ مشرا نے لاتھم اور ٹیلر کی پارٹنرشپ ختم کی۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 34 اوورس میں 184/2 رنز بنالئے تھے اور اسے کامیابی کیلئے مزید 102 رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان دھونی 75 اور ویراٹ کوہلی 84 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 143 رنز جوڑے۔ دھونی نے ونڈے کرکٹ میں 9,000 رنز پورے کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT