Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیسرا ونڈے : یاسر کی آج شرکت غیریقینی

تیسرا ونڈے : یاسر کی آج شرکت غیریقینی

شارجہ ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے سے قبل پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کی منگل کو مقررہ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاک ۔انگلینڈ ونڈے سیریز کا تیسرا میچ یہاں 17 نومبر کو کھیلاجائے گا۔ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یاسر شاہ کی اس میچ میں شمولیت طبی معائنے سے مشروط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھٹنے میں تکلیف کے باعث یاسر نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یاسر شاہ کی فٹنس کا مشاہدہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ٹسٹ سیریز میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے یاسر کو انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا اہم ہتھیار مانا جاتا ہے۔ یاسر نے پہلے ونڈے میں 38 رنز کے عوض مقررہ دس اوورز میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ تاہم دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ان کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس کے دوران یاسر کے 9 اوورز میں انگلینڈ 70 رنز بنانے میں کامیاب ہوا جبکہ لیگ اسپنر کو وکٹ بھی نہ مل سکی۔ اس سے قبل بھی یاسر فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے جو ڈرا ہوا۔ دوسرے و تیسرے ٹسٹ میں یاسر پاکستانی ہیرو رہے۔

TOPPOPULARRECENT