Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تیسری دو روزہ کل ہند تحفظ شریعت کانفرنس برائے خواتین

تیسری دو روزہ کل ہند تحفظ شریعت کانفرنس برائے خواتین

متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے شہر میں 5 اور 6 نومبر کو انعقاد
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے تیسری دو روزہ آل انڈیا ’ تحفظ شریعت کانفرنس ‘ 5 ، 6 نومبر حیدرآباد میں منعقد کی جارہی ہے ۔ کانفرنس کے پہلے دن 5 نومبر ہفتہ 2 بجے دن ، تعلیم یافتہ و دانشور خواتین و اسکالرس کے لیے ایک سمینار بعنوان ’ مسلم پرسنل لاء اور خواتین کے حقوق ‘ بمقام مدینہ ایجوکیشن سنٹر ، پبلک گارڈن روڈ نامپلی منعقد ہوگا ۔ کانفرنس کے دوسرے دن 6 نومبر صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام نمائش میدان میں اجلاس عام بعنوان ’ تحفظ شریعت ‘ منعقد ہوگا ۔ اس کانفرنس میں بطور مہمانان خصوصی کے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا ۔ جناب اسد الدین اویسی صدر مجلس ، مولانا شفیق عالم خان جامعی ، جمعیت اہلحدیث ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی رکن ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا محمد عبدالقوی ، جناب محمد رحیم الدین انصاری ، جناب حامد محمد خاں صدر جماعت اسلامی ہند ، تلنگانہ و آندھرا ، مولانا مفتی حسن الدین امیر شریعت جامعتہ المومنات ، جناب ضیا الدین نیر ، نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، و دیگر بورڈ کے علماء کرام و ذمہ داران کے علاوہ ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے خاتون مندوبین میں محترمہ فاطمہ مظفر آئی یو ایم ایل چینائی ، محترمہ مریم سمیہ ، نیرل ممبئی ، مہاراشٹرا ، محترمہ سلطانہ بیگم ، بنگلور کرناٹک ، محترمہ بشریٰ رحمان سنبھل یو پی ، محترمہ زینب کیرالا ، محترمہ ڈاکٹر صوفیہ بھوپال اور محترمہ خورشیدہ بیگم دیو بند یو پی اور مقامی تنظیموں کی سربراہ خواتین محترمہ ناصرہ خانم صدر جماعت اسلامی ہند ، شعبہ خواتین ، تلنگانہ و آندھرا ، محترمہ انیس عائشہ صدر بزم خواتین مجلس تعمیر ملت اور طالبات کے دینی مدارس کے ذمہ داران و معلمات بھی شرکت کریں گیں ۔ ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش کے اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ کنوینر ڈاکٹر اسماء زہرا رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و صدر متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی و جائنٹ کنوینر محترمہ تہنیت اطہر رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و رکن عاملہ متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی نے خواتین اور طالبات سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر شریعت اسلامی سے اپنے اٹوٹ رشتہ کا ثبوت دیں اور تحفظ شریعت کانفرنس کو کامیاب بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT