Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیسرے ایشز ٹسٹ میں آسٹریلیا بدحال

تیسرے ایشز ٹسٹ میں آسٹریلیا بدحال

برمنگھم ، 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ (5/29) نے آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹسٹ کے آج یہاں افتتاحی روز ذلت آمیز موقف میں پہنچا جیسا کہ مائیکل کلارک کی ٹیم کا اسکور 119/9 تک گھٹ چکا ہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا اور سکنڈ سیشن تک بمشکل 34 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوپایا۔ کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا حالانکہ گزشتہ چھ ٹسٹ میچز کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم چار مرتبہ میچ ہار گئی جبکہ دیگر دو مقابلے ڈرا ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر (2) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد مہمان ٹیم سنبھل نہیں پائی۔ دیگر اوپنر کرس روجرز کے سوا جو 52 پر آؤٹ ہوئے، ہر بیٹسمن ناکام ہوا۔ اسٹیون اسمتھ 7، کلارک 10، آڈم ووجس 16، مچل مارش 0، پیٹر نیول 2، مچل جانسن 3، مچل اسٹارک11 پر آؤٹ ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT