Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / تیل ٹینکر دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد

تیل ٹینکر دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد

جوبا ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں پیش آئے ایک دلدوز واقعہ میں 150 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک تیل کا ٹینکر دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ سینئر مقامی عہدیادر جان ریزکیا نے جنوبی سوڈان کے آئی ریڈیو کو بتایا کہ ابتداء میں ہلاکتوں کی تعداد 85 تھی لیکن متعدد و دیگر افراد شدید جھلسنے کی وجہ سے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد کم و بیش 150 ہوگئی۔ تباہ شدہ ٹینکر کے آس پاس بھی کئی جھلسی ہوئی نعشیں ملیں۔ آئیل ٹینکر پہلے حادثہ کا شکار ہوا اور اس میں سے خارج ہونے والا تیل سڑک پر پھیل گیا جسے جمع کرنے کیلئے آس پاس کے مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے تھے لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ موت ان کے تعاقب میں ہے۔ تیل جمع کرنے کے دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ پڑا۔ مقامی حکومت کے ڈائرکٹر جان ساکی کاکہنا ہیکہ ہلاکتوں کی تعداد 176 تک بھی ہوسکتی ہے۔ ٹینکر سے سڑک پر بہتے ہوئے تیل کو جمع کرنے کیلئے عوام کا جم غفیر وہاں پہنچ گیا تھا جن میں سے بیشتر وہاں سے کچھ فاصلے پر واقع ایک اسکول سے وہاں پہنچے تھے۔ افریقہ میں ٹینکر کے حادثات اور دھماکہ سے ٹینکر کے پھٹنے کے واقعات عام ہیں جہاں غربت کی وجہ سے لوگ ایسے ٹینکرس کے قریب جمع ہوجاتے ہیں جہاں سے انہیں کافی مقدار میں تیل مل جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT