Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / تیل کی قیمت 13 برس میں پہلی بار 28 ڈالر سے بھی کم

تیل کی قیمت 13 برس میں پہلی بار 28 ڈالر سے بھی کم

تہران ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو برنٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت کچھ عرصے کیلئے 28 ڈالر سے بھی نیچے دیکھی گئی تاہم اس میں کچھ اضافہ ہوا۔ یہ گذشتہ 13 برس میں پہلا موقع ہیکہ تیل کی فی بیرل قیمت 28 ڈالر سے کم ہوئی۔ جوہری معاہدے پر مناسب عمل درآمد کی تصدیق کے بعد ہفتہ کو ایران پر سے گزشتہ 40 برس سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔ معاشی ماہرین کا خیال ہیکہ بازار میں ایران کی جانب سے اضافی تیل آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئیگی۔ اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران کا کہنا ہیکہ وہ تیل کی برآمد میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل اضافہ کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کی تیل کی برآمدات پہلے ہی جنوری میں 9ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ تیل کی عالمی قیمتیں گذشتہ 18 ماہ میں 70 فیصد تک کم ہو چکی ہیں۔ اسکی وجہ چین کی معاشی ترقی کی شرح میں کمی کے نتیجہ میں تیل کی طلب میں کمی کیساتھ ساتھ امریکہ میں شیل تیل کی پیداوار بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں اضافہ جبکہ طلب میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT