Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تیندوے کے حملہ میں گائے ہلاک

تیندوے کے حملہ میں گائے ہلاک

نارائن پیٹ ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نارائن پیٹ کے قریبی موضع اخلاص پور کے متصل جنگلاتی علاقہ میں مبینہ طور پر تیندوے نے ایک گائے کو ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع اخلاص پور کے کسان مرکٹی کرشنا کی ایک گائے پچھلے دو دن سے غائب تھی ۔ کل شام گائے کی نعش جس کے جسم کچھ حصوں کو تیندوے نے کھالیا تھا ۔ جنگل میں پائی گئی ۔ اس واقعہ سے گاؤں والوں میں سراسیمگی پائی جاتی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دے دی گئی ہے ۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ دو تین ماہ کے عرصہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے ۔۔

بی سی کمیشن سے نمائندگی کے لیے دستخطی مہم
محبوب نگر ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے لیے بی سی کمیشن سماعت کا آغاز کردیا ہے ۔ اس ضمن میں روزنامہ سیاست کی جانب سے حلف ناموں پر دستخطی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ چنانچہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد مستقر محبوب نگر پر سینکڑوں افراد نے حصہ لیا ۔ مہم کی نگرانی علیم صدیقی نے کی ۔ مستقر محبوب نگر کی دیگر مساجد شاہ صاحب گٹہ ، مسجد انصار ، مسجد شمس کے علاوہ اقلیتی اداروں اور بستیوں میں بھی تحفظات سے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے دستخطیں حاصل کی گئیں ۔ محمد معراج ، مکرم حبیب ، محمد خلیل ، محمد خواجہ و دیگر نے حصہ لیتے ہوئے تعاون کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT