Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / تین اسپنرس کی شمولیت کا فیصلہ سلیکٹروں نے کیا : سنٹنر

تین اسپنرس کی شمولیت کا فیصلہ سلیکٹروں نے کیا : سنٹنر

ناگپور ۔16 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی تاریخ ساز کامیابی کے ہیرو میٹچل سنٹنر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں ہندوستان کے خلاف تین اسپنرس کی شمولیت کا فیصلہ سلیکٹروں نے کیا تھا ۔ سنٹنر جو اپنے بین الاقوامی کیرئیر کو ہنوز مستحکم نہیں کرپائے ہیں لیکن انھوں نے ہندوستان کو ٹوئنٹی 20 کی تاریخ میں اُس کے دوسرے اقل ترین اسکور 79 رنز پر آل آؤٹ کرنے میں چار وکٹوں کے حصول کے ذریعہ کلیدی رول ادا کیا ہے اور اس میں انھوں نے صرف 11 رنز دیئے۔ دیگر دو اسپنرس میں ایش سودھی نے 18 رنز کے عوض تین اور نیتھن میکالم نے 15 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ مین آف دی میچ کے مستحق قرار دیئے گئے سنٹنر نے مقابلے کے بعد کہا کہ وکٹ کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے سلیکٹروں نے تین اسپنرس کی شمولیت کا فیصلہ کیا تھا ۔ سنٹنر کے بموجب جب کبھی ہندوستانی ٹیم کو شکست دی جاتی ہے تو اس کامیابی سے ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT