Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تین اضلاع میں شاہراہوں کیلئے 111 کروڑ روپئے جاری

تین اضلاع میں شاہراہوں کیلئے 111 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے چار اضلاع میں میں شاہراہوں کی توسیع کے لئے رقومات جاری کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت کی ہدایات پر محکمہ پنچایت راج نے ان چار اضلاع کریم نگر، میدک، نظام آباد اور محبوب نگر میں شاہراہوں کی توسیع کے لئے جملہ 111.20 کروڑ روپئے جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہاکہ مذکورہ چار اضلاع میں واقع 2053 مختلف نوعیت کی شاہراہوں کو کشادہ بناتے ہوئے ان کی توسیع عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دن چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست بالخصوص اضلاع میں شاہراہوں کی توسیع اور منڈل تا ضلع اور ضلع تا شہر حیدرآباد کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور متعلقہ عہدیداروں کو اس سلسلہ میں مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT