Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / تین افراد بشمول خاتون کی خودکشی

تین افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 22 سالہ سریندر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے بی بی نگر اور گھٹکیسر کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 21 سالہ شیوا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چنگلی چرلہ علاقہ کے ساکن ملیش کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ شیوا الیکٹریشن کا کام بھی کرتا تھا ۔ اس نے کل چنگی چرلہ اور گھٹکیسر کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 26 سالہ آر بھاگیہ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ یہ خاتون وارثی گوڑہ علاقہ کے ساکن شیوا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے آج صبح جامعہ عثمانیہ کے علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT