Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / تین افراد کی مشتبہ موت

تین افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد میں دو افراد کی مشتبہ موت ہوگئی۔ رائے درگم پولیس کے بموجب 35 سالہ اے سرینواس ساکن لڈ کیاپ نرسری 13 اگست کو کام کے سلسلے میں اپنے مکان سے روانہ ہوا تھا کہ آج اس کی نعش رائے درگم علاقہ میں مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ مقامی عوام نے سرینواس کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں شاہ میر پیٹ علاقہ میں 52 سالہ شیکھر ساکن کنچن باغ جو دو دن سے لاپتہ تھا، کی انتہائی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے سے متعلق ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT