Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تین بچوں کی جان لینے کے بعد ماں باپ کی خودکشی

تین بچوں کی جان لینے کے بعد ماں باپ کی خودکشی

کریم نگر، 10 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ماں باپ نے اپنی تین بیٹیوں کی جان لینے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل رات حضور آباد کی گنگیڈولا کالونی کا ہے ۔جی کوماریہ (36) اور کے کوماریہ )(34) نے اپنی تین بیٹیوں الاما (10) کوماریہ (8) انجما (6) کو پھندے سے لٹکادیا۔ اس کے بعد خود بھی اسی طریقے سے جان دے دی۔یہ واقعہ صبح روشنی میں آیا جب لوگوں نے ان سب کو لٹکے ہوئے پایا اور پھر پولیس کو خبر دی۔بتایا جاتا ہے کہ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ماں باپ نے یہ قدم اٹھایا ہوگا۔کیس درج کرلیا گیا ہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT