Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / تین خواتین بشمول لڑکی کی خود کشی

تین خواتین بشمول لڑکی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : خاندانی جھگڑے گھریلو تنازعات اور خرابی کے سبب پیش آئے تین علحدہ واقعات میں تین خواتین بشمول ایک لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق ایک 19 سالہ لڑکی ممتا جو کاروان علاقہ کے ساکن انجیلو کی بیٹی ذہنی تناؤ کے عالم میں کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 25 سالہ راجیتا جو ابراہیم باغ علاقہ کے ساکن شخص شنکر کی بیوی تھی کل رات اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق راجیتا گھریلو مسائل و جھگڑوں سے پریشان تھی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ شراونتی جو ونستھلی پورم ججس کالونی کے ساکن ناگا رامو کی بیوی تھی نے خرابی صحت سے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT