Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / تین رخی سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 160 پر آؤٹ کردیا

تین رخی سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 160 پر آؤٹ کردیا

بولاوایو ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بولرس جفری ونڈر سے اور امیلاگنا رتنے نے تین رخی سیریز کے فائنل میں آج زمبابوے کو 37 اوورس میں 160 رن پر آؤٹ کردیا ۔ کوئینس اسپورٹس کلب پر کھیلے گئے اس میچ میں لیگ اسپنر وانڈر سے نے زمبابوے کے میڈل آرڈر کی مزاحمت کو ناکام بنادیا ۔ بعد ازاں گنارتنے نے آخری کیل ٹھوکنے کا کام بھی کردیا ۔ اس طرح میزبان ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے محض 160 رنز کے اسکور پر پچھڑ گئے ۔ زمبابوے کی ٹیم جمعہ کو بارش سے متاثرہ کھیل میں طاقتور ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس دشوار گزار فائنل میں پہونچی تھی ۔جہاں وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکی ۔ اوپنرس بیرن چاری اور چاموچبابا آج نہیں کھیل سکے ۔

TOPPOPULARRECENT