Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تین رکنی خواتین کی ٹیم کشمیر تا کنیا کماری تک کا بائیک پر سفر

تین رکنی خواتین کی ٹیم کشمیر تا کنیا کماری تک کا بائیک پر سفر

شمس آباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع نووٹل ہوٹل حیدرآباد میں تین رکنی خواتین کی ٹیم کو ہوٹل جنرل منیجر روی کھب چندانی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ تین رکنی خواتین کی ٹیم جس میں جئے بھارتی ، شرتین گٹو اور انیتا پیٹر شامل ہیں ۔ بائیک پر بیس دنوں میں کشمیر تا کنیاں کماری تک سفر کریں گی ۔ ان کے ہمراہ دو افراد ٹی ناگرجنا اور راہول منتری پرگڈہ بھی موجود رہیں گے ۔ خواتین بائیک رائیڈرس کا مقصد خواتین میں صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ایک لاکھ ہاتھ اور ایک لاکھ ماؤں کی فلاح و بہبود کرنا ہے ۔ نووٹل ہوٹل حیدرآباد جنرل منیجر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ خواتین بائیک رائیڈرس خواتین میں شعور بیداری کے لیے کشمیر تا کنیا کماری تک کا سفر آٹھ ہزار کیلو میٹر طئے کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT