Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / تین طلاق غیرانسانی، بی جے پی اس سے متاثر خواتین کے ساتھ

تین طلاق غیرانسانی، بی جے پی اس سے متاثر خواتین کے ساتھ

لکھنؤ، 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین طلاق کی مخالفت کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ یہ غیرانسانی تو ہے ہی ساتھ ہی مسلم بہنوں کے مفادات کے سخت خلاف ہے۔ بی جے پی خواتین محاذ کی صدر یوپی سواتی سنگھ نے آج یہاں کہاکہ ٹیلی فون پر صرف تین طلاق کہتے ہوئے کسی کی زندگی خراب نہیں کی جاسکتی۔ کیا مسلم بہنوں کو یکساں حقوق حاصل نہیں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ طلاق یوں تو ہونا ہی نہیں چاہئے لیکن بدقسمتی سے اگر ضروری ہی ہو تو عورتوں کو بھی طلاق کا حق ملنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم خواتین کو حق دلانے میں وہ ان کا ساتھ دیں گی۔ اس کیلئے اگر جدوجہد بھی کرنی پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ بعض مسلم بہنیں تین طلاق کے مسئلے پر سپریم کورٹ بھی گئی تھیں۔ انھوں نے کہاکہ کمیونٹی کی بنیاد پر ملک میں کوئی تفریق نہیں کی جانی چاہئے ۔ وہ حیران ہیں کہ ووٹ کے لالچ میں بعض سیاسی پارٹیاں تین طلاق کی حمایت کرکے مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کرنے میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT