Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / تین طلاق مسئلہ عوام کی توجہ ہٹانے کی چال

تین طلاق مسئلہ عوام کی توجہ ہٹانے کی چال

بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش، این سی پی لیڈر طارق انورکا بیان

پٹنہ،یکم(سیاست ڈاٹ کام)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار کے کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آج کہا کہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے مقصد سے تین طلاق کے مسئلے کو طول دے رہی ہے ۔ انور نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے بی جے پی حکومت اس معاملے کو اٹھانے میں لگی ہوئی ہے ۔ملک میں غریبی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہیں جس پر مرکزی حکومت کی ذرابھی توجہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے اسے دور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ تین طلاق کے مسئلہ کو جتنا طول دیا جارہا ہے ،سچائی اتنی نہیں ہے ۔تین طلاق کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور تمام فریقوں کو دیکھا جارہا ہے ۔لوگوں کو آئین اور عدالت پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو روایت چلی آرہی ہے اس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT