Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / تین فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات مسمار

تین فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات مسمار

یروشلم ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی افواج کا کہنا ہیکہ اسرائیلی سیکوریٹی آفیسر کو ہلاک کرنے والے تین فلسطینی شہریوں کے مکانات کو منہدم کردیا گیا ہے۔ یروشلم میں ماہ فبروری میں کئے گئے اس حملہ میں ایک دیگر اسرائیلی آفیسر شدید طور پر زخمی بھی ہوا تھا۔ اسرائیل نے آج تینوں فلسطینی شہریوں کے مکانات کے انہدام کا کام مکمل کرلیا۔ فلسطینی شہریوں کی عمریں تقریباً 20 سال تھی۔ سیکوریٹی چیک کے دوران انہوں نے رائفل اور چاقو سے دو خاتون سیکوریٹی افسران پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک 19 سالہ اسرائیلی آفیسر ہلاک ہوگئی تھی۔ اسرائیلی افواج نے فوری حرکت میں آتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو وہیں ڈھیر کردیا تھا۔ اسرائیل کا یہ کہنا ہیکہ حملوں کی روک تھام کیلئے حملہ آوروں کے مکانات کو مسمار کردینا ایک بہتر حربہ ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہیکہ ایسا کرنے سے مجموعی طور پر فلسطینی شہریوں کی جارحیت میں اضافہ ہوجائے گا۔ گذشتہ 6 ماہ کے دوران فلسطینی شہریوں کے حملوں میں 28 اسرائیلی اور دو امریکی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔ اسرائیل کا یہ بھی ادعا ہیکہ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر حملہ آور تھے اور مابقی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT