Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / تین لاکھ سے زائد نقد معاملتوں پر امتناع کی سفارش

تین لاکھ سے زائد نقد معاملتوں پر امتناع کی سفارش

نئی دہلی 14 جولائی ( سیاست ڈآٹ کام ) کالے دھن سے متعلق خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ 3 لاکھ روپئے سے زائد کی نقد معاملتوں پر امتناع عائد کردیا جانا چاہئے اور معیشت میں غیر قانونی دولت کی لعنت کو روکنے کیلئے کسی بھی فرد کے پاس 15 لاکھ سے زائد رقم رکھے جانے پر بھی امتنا ع عائد کیا جانا چاہئے ۔ جسٹس ایم بی شاہ ( ریٹائرڈ ) کی قیادت والی ایس آئی ٹی نے اپنی پانچویں رپورٹ معیشت میں کالے دھن کو روکنے کے اقدامات پر مشتمل اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی ۔
کمیٹی کا احساس تھا کہ بیشتر غیر معلنہ دولت کو نقد رقم کی شکل میں رکھا اور استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں موجود قوانین پر غور کرنے کے بعد ایس آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ تین لاکھ سے زائد رقم کی نقد معاملتوں پر پابندی لگائی جانی چاہئے اور کسی بھی فرد کے پاس 15 لاکھ سے زائد رقم رکھے جانے پر بھی امتناع عائد کیا جانا چاہئے ۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک قانون تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT