Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / تین مورتی مارگ کا نام بدلنے کا منصوبہ تعطل کا شکار

تین مورتی مارگ کا نام بدلنے کا منصوبہ تعطل کا شکار

نئی دہلی ۔ 6جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آج حائفہ کا دورہ کررہے ہیں لیکن زائد از دو ماہ قبل این ڈی ایم سی کی جانب سے دہلی میں کسی مشہور روڈ کا نام اسرائیلی شہر سے موسوم کرنے کی تجویز ہنوز معرض التواء ہے ۔ نئی دہلی میونسپل کونسل نے اپریل میں تجویز رکھی تھی کہ تین مورتی مارگ اور تین مورتی چوک کا نام بدل کر حائفہ رکھا جائے۔ مودی کے دورہ اسرائیل سے کافی قبل پیش کردہ تجویز پر ابھی تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔ این ڈی ایم سی وائس چیرمین کرن سنگھ تنور نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسے اپریل کی میٹنگ میں ملتوی کیا گیا تھا اور پھر تب سے اس معاملہ کا جائزہ نہیں لیا گیا ۔ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا اسے بالکل ختم کردیا جائے گا یا بعد میں مکرر غور ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT