Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / تین پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی

تین پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی

الور 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں الور سنٹرل جیل کے ٹرانزٹ کیمپ میں رکھے گئے تین پاکستانی شہریوں کو کل انکے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق تین پاکستانی شہری رشی مہندر کمار، ساجد عرف لکھن جوشی اور زاہد علی عرف پرویز کو اٹاری بارڈر امرتسر پر کل پاکستانی فوج کے سپرد کردیا گیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ سریندر کمار شیخاوت کے مطابق تینوں پاکستانی شہری ایک سال سے زیادہ عرصے سے الور کے سنٹرل جیل میں واقع ٹرانزٹ کیمپ میں رہ رہے تھے ۔ سرکاری حکم کے بعد تینوں قیدیوں کو ٹرانزٹ کیمپ سے رہا کرکے انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی شہری رشی مہندر کمار کو اجمیر سے ساجد علی عرف لاکھن جوشی کو بیکانیر سے اور زاہد علی عرف پرویز کو جودھپور سے جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔ ٹرانزٹ کیمپ میں بند ان تینوں نے پہلے الور ضلع کلکٹر کے ذریعے مرکزی وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کی وطن واپس جانے کی خانہ پری کی۔

TOPPOPULARRECENT