Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / تیونس میں غیر روزہ داروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

تیونس میں غیر روزہ داروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

تیونس۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے سینکڑوں شہریوں نے آج روزہ نہ رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہیکہ انہیں رمضان المبارک کے دوران عام مقامات پر کھانے پینے کی اجازت دی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران غیر روزہ داروں یا عام مقامات پر کھانے پینے والوں کو گرفتار کئے جانے کے خلاف انہوں نے شدید مظاہرہ کیا۔ یاد رہیکہ ملک میں حالانکہ رمضان المبارک کے دوران کھلے عام کھانے پینے کے خلاف کوئی قانون موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس شمالی افریقی ملک میں ہر سال یہ تنازعہ ضرور پیدا ہوتا ہے۔ تیونیشیا کا دستور تمام مذاہب پر عمل کرنے کی آزادی کی طمانیت دیتا ہے لیکن اگر کوئی کھاتا پیتا نظر آجائے تو اس کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT