Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / تیونس نے برطانیہ کے سفیر کو طلب کرلیا

تیونس نے برطانیہ کے سفیر کو طلب کرلیا

تیونس۔ 25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیونیسیا کی حکومت نے تیونس سے برطانیہ جانے والے ہوائی جہازوں پر الیکٹرانک اشیاء کی پابندی لگانے سے متعلق فیصلے کے خلاف احتجاج ظاہر کرنے کیلئے برطانیہ کے سفیر کو طلب کیا۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔برطانیہ نے آج سے تیونیسیا سمیت مشرق وسطی کے چھ ممالک کے مسافروں کو طیاروں میں کچھ فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ لانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔تیونیسیا کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی جانب سے لیا گیا یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور یہ تیونیسیا میں بہتر ہوئے سیکورٹی کی صورت حال کو ظاہر نہیں کرتا ہے ۔ تیونیسیا اس فیصلے سے حیران ہے کیونکہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارے حکام کو ایک بار بھی مطلع نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT