Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ت14 تا 20 نومبر حیدرآباد میں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فسٹیول

ت14 تا 20 نومبر حیدرآباد میں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فسٹیول

شلپارامم میں افتتاحی و اختتامی تقریب، ٹی سرینواس یادو وزیر سنیما ٹو گرافی کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 16 اکٹوبر (این ایس ایس) وزیر سنیما ٹو گرافی تلنگانہ مسٹر ٹی سرینواس یادو کے بموجب ریاست تلنگانہ کا اپنی نوعیت کا منفرد سات روزہ 19 واں انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹیول 2015 ء 14 تا 20 نومبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں وہ آج یہاں سکریٹریٹ میں ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر سبھاش اور ان کے ماتحتین کے ساتھ فیسٹیول ویب سائیٹ کا افتتاح اور نغموں پر مشتمل سی ڈیز کا رسم اجراء انجام دیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت پر فیسٹیول کا شایان شان اہتمام کیا جائے گا جس کا آغاز و افتتاح شلپارامم مادھاپور میں ہوگا جس کے انتظامات کا وسیع پیمانے پر آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آٹھ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے پروگرام کو بہرصورت کامیاب بنانے کی بھرپور مساعی کی جائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کی صدارت پرنسپال سکریٹری اور کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر بی پی آچاریہ کریں گے نائب صدر کمیٹی اسپیشل آفیسر شلپارامم مسٹر کشن راؤ ہوں گے۔ وزیر سنیما ٹو گرافی کے بموجب حیدرآباد کو مستقل بین الاقوامی چلڈرنس فلم فیسٹیول کے اہتمام کیلئے موزوں شہر بنانے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔ جبکہ حیدرآباد شہر کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بھی اس طرح کے فلم فیسٹیول منعقد کرنے کی کوشش جاری ہے۔ مسٹر سرینواس یادو نے کہاکہ چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا کو 1,204 انٹریز کو روانہ کردیا گیا ہے۔ سوسائٹی نے تمام مقامات کی اسکریننگ کی ہے۔ ملک و بیرون ملک سطح سے 450 بچوں کے علاوہ 75 اہم شخصیتیں بھی اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی چلڈرنس فلم سوسائٹی آف انڈیا اور مرکزی و ریاستی سطح کے محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اور حکومت تلنگانہ کے مشترکہ زیراہتمام فیسٹیول کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ آئی میکس تھیٹر اہم پلیٹ فارم رہے گا۔ اس کے علاوہ 13 دیگر مقامات پر اسکرین اور فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس اجلاس سے اسپیشل آفیسر شلپارامم مسٹر کشن راؤ نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT