Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ت1969تحریک تلنگانہ کے قیدیوں کو وظائف کا مطالبہ

ت1969تحریک تلنگانہ کے قیدیوں کو وظائف کا مطالبہ

تحریک میں غیر معمولی کردار ، پروفیسر این سوامی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔15جولائی(سیاست نیو ز) صدر تلنگانہ تحریک ڈیڈونیس فورم 1969 پروفیسر این سوامی نے تلنگانہ تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے قیدیوں کو وظائف کی اجرائی کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر این سوامی نے کہاکہ 1969کی تلنگانہ تحریک میںبے شمار قربانیاں دیکر قید وبند کی زندگی گذارنے والے تلنگانہ جہدکار وں کوحکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایک مرتبہ چیف منسٹر نے ٹی ایم ڈی ایف کی جانب سے اس ضمن میں نمائندگی کی گئی تھی جس پر حامی بھرتی ہوئے وزیراعلی کے چندرشیکھر رائو نے 1969 تلنگانہ تحریک میں قیدیوں کو اعزاز اور وظائف کی اجرائی کاتیقن دیا تھا مگر دوسال کا طویل وقفہ گذر جانے اور نئی ریاست کی تشکیل کے دو یوم تاسیس تقاریب کے انعقاد کے باوجود اس پر عمل ندارد ہے ۔ پروفیسر این سوامی نے کہاکہ جذبہ علیحدہ تلنگانہ کو برقراررکھنے میںہم نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ پروفیسر این سوامی نے ٹی ایم ڈی ایف 1969کی جانب سے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے آغاز کا بھی انتباہ دیا۔اس موقع پران کے ہمراہ نائب صدر ٹی ایم ڈی ایف کے پی ستیہ نارائنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT