Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ت253 تلنگانہ ملازمین کی اے پی سے منتقلی سے اتفاق

ت253 تلنگانہ ملازمین کی اے پی سے منتقلی سے اتفاق

حیدرآباد ۔ 13جون ( سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سکریٹریٹ آندھراپردیش میں خدمات انجام دینے والے 253 درجہ سوم و درجہ چہارم ملازمین کو تلنگانہ روانہ کرنے کی اجازت دینے سے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ ریاستی سکریٹریٹ آندھراپردیش میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے درجہ چہارم و درجہ سوم ملازمین کی جانب سے آج آندھراپردیش سکریٹریٹ میں منظم کردہ احتجاجی مظاہرہ پر حکومت آندھراپردیش نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور فی الفور 253 تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے آندھراپردیش سکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے درجہ سوم و درجہ چہارم ملازمین کو ریاست تلنگانہ روانہ کرنے سے رضامندی کا اظہار کرلیاہے ۔ وینکٹیش قائد درجہ چہارم ملازمین اسوسیایشن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست آندھراپردیش سے روانہ کئے جانے والے 253 درجہ سوم اور درجہ چہارم ملازمین کی خدمات حاصل کرلینے سے بھی حکومت تلنگانہ سے بھی اتفاق کرلیا ہے اور توقع کی جاتی ہیکہ اس سلسلہ میں بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ اس تیقن پر احتجاجی ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT