Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ۔ ہنگس فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

ثانیہ۔ ہنگس فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

سنسناٹی۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی نئی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکووا سنسناٹی اوپن ٹورنمنٹ کے خواتین ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں جہاں اب ان کا مقابلہ ان کی سابق جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور امریکہ کی کوکو وینڈویگے سے ہوگا ۔ایک ساتھ تین گرینڈ سلام اور11 ڈبلز خطاب جیتنے والی ثانیہ اورہنگس کی جوڑی ریو اولمپک کے دوران ہی الگ ہو گئی تھی اور اس کے بعد سنسناٹی اوپن پہلا ٹورنمنٹ ہے جہاں دونوں کھلاڑی الگ الگ جوڑی دار کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔دلچسپ یہ ہے کہ خواتین ڈبلز کی مشترکہ نمبر ایک کھلاڑی اب خطاب کیلئے فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ساتویں سیڈ ثانیہ اور اسٹرائکووا کی جوڑی بارش سے خلل پڑنے والے سیمی فائنل مقابلے میں چوتھی سیڈ تائی پے کی ہاو چنگ اور یونگ جان کی جوڑی کو 82 منٹ تک چلے مقابلے میں 6-2، 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوئی۔ ہندوستانی چیک جوڑی نے سروس پر 67 فیصد پوائنٹس جیتے وہیں تائی پے کی جوڑی کو 52 فیصد پوائنٹس ملے ۔پہلے سیمی فائنل میں جہاں کیرولینا نے چوتھی سیڈا سپین کی گربائن مگروجا کو 6۔1، 6۔3 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کیربر نے تیسری سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو 6۔3، 6۔4 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT