Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ، یوکی، رام کمار کو ایک مقام کا فائدہ

ثانیہ ، یوکی، رام کمار کو ایک مقام کا فائدہ

نیویارک۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے خواتین ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچنے کی بدولت اپنی عالمی درجہ بندی میں ایک مقام کی ترقی حاصل کی ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں ۔ ثانیہ اور چین کی شوائی پینگ کی چوتھی سیڈ جوڑی کو دوسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور ینگ جان چان کی جوڑی کے خلاف 4۔6، 4۔6 سے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ثانیہ اور شوئی پین دونوں کی ایک جگہ میں بہتری آئی ہیں۔ ثانیہ اب آٹھویں اور شوئی پینگ نویں مقام پر پہنچ گئی ہیں ۔اس مہینے کینیڈا کے خلاف ڈیوس کپ مقابلے میں ہندستان کے چیلنج کوسنبھالنے جا رہے رام کمار رام ناتھن اور یوکي بھامبری نے بھی فی کس ایک مقام کی ترقی حاصل کی ہے ۔رام کمار154 ویں اور یوکی 157 ویں درجہ پر پہنچ گئے ہیں۔ڈبلز میں ملک کے سر فہرست کھلاڑی روہن بوپنا دو مقام کے نقصان کے بعد اب19 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں جبکہ پورو راجہ11 مقام کی چھلانگ لگا کر56 ویں اور لینڈر پیس11 مقام کی بہتری کے ساتھ 62 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT