Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور بوپنا جوڑی کوارٹر فائنلس میں داخل

ثانیہ اور بوپنا جوڑی کوارٹر فائنلس میں داخل

سنسناتی ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور انکی سوئٹزلینڈ کی ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا بھی اپنے ساتھی کھلاڑی فلورین مرجیا کے ہمراہ سخت مقابلے کے بعد سنسناتی اوپن کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے۔بوپنا جوڑی نے سخت جدوجہد کے بعد اپنی حریف جوڑی پیری ہیوز اور ہربرٹ نکولاس کو 1-6’7-6(5)’13-11 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ثانیہ ۔ہنگس جوڑی کو کامیابی کے محنت کرنی پڑی تاہم اس جوڑی نے جرمنی کی سرفہرست کھلاڑی جولیا جارجس اور انکی ساتھی کھلاڑی کلاؤڈیا جین کو 7-6(4)’7-6(4) سے شکست دی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ثانیہ ۔ہنگس جوڑی کا مقابلہ رواں ٹورنمنٹ میں راست داخلہ حاصل کرنے والی امریکی جوڑی کرسٹینا مائیک ہالے اور کوکو ونڈی وہیگی سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT