Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور روہن مکسڈ ڈبلز میں جیتے

ثانیہ اور روہن مکسڈ ڈبلز میں جیتے

ملبورن ، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا آسٹریلین اوپن میں متعلقہ پارٹنرز کے ساتھ مکسڈ ڈبلز سکنڈ راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج یہاں روہن اور اُن کی کناڈین پارٹنر گیبریالا ڈابروسکی کو سخت محنت کرنی پڑی ، یہاں تک کہ وہ مائیکل وینس اور کیٹرینا سریبوتنیک کو 6-4، 6-7، 10-7 سے سوپر ٹائی بریکر میں شکست دے پائے۔ اس ایونٹ میں کچھ دیر بعد دیگر فرسٹ راؤنڈ میچ میں ثانیہ اور کروشیا کے ائیوان دودیگ کی سکنڈ سیڈ جوڑی نے موجودہ یو ایس اوپن ڈیفنڈنگ چمپینس لارا سیگمنڈ اور میٹ پاویچ کو ہرا دیا۔ قطعی اسکورلائین 7-5، 6-4 درج ہوئی۔ مینس ڈبلز میں انڈین چیلنج پہلے ہی روہن اور لینڈر پیس کے اخراج کے ساتھ ختم ہوچکا ہے، لیکن ویمنس ڈبلز میں چیک ریپبلک کی باربورا استریکوا کے ساتھ مل کر ثانیہ ہنوز مسابقت میں برقرار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT