Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور مارٹینا کی فاتحانہ شروعات

ثانیہ اور مارٹینا کی فاتحانہ شروعات

انڈین ویلس۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے کیس دیلاکوا اور سمنتار اسٹوسو پر مشتمل آسٹریلیا کی ویمنس جوڑی کو شکست دیتے ہوئے بی این پی چیرس باس اوپن کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ عالمی نمبر ایک ہند ۔ سوئس جوڑی نے اپنی حریفوں کو 6,8,44,139 امریکی ڈالرس کے افتتاحی راؤنڈ میں صرف 68 منٹ کے دوران ہی 7-5، 6-3 سے شکست دی۔ ثانیہ اور مارٹینا نے اس میچ کے دوران ملنے والے 6 کے منجملہ 4 سے بریک پوائنٹس کو بچالیا اور سخت مقابلہ کے دوران حریفوں کو 5 مرتبہ پسپا کیا۔ آئندہ مقابلہ میں اس جوڑی کا سامنا مقامی امریکی لڑکی وانیا کنگ اور روسی ایلد کروایاتسیوا سے ہوگا جو جرمنی کی انالینا گورین فیلڈ اور چیک جمہوریہ کی باربورا آسٹرالیکوا کو 10-5، 6-3، 4-6 سے شکست دے چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT