Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں داخل

ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں داخل

میامی۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) تیسری سیڈ ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی چیک جمہوریہ کی باربورا سٹراکووا نے میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ خاتون ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ ثانیہ اور اسٹراکووا نے کوارٹر فائنل مقابلے میں چھٹی سیڈ امریکہ کی وانیا کنگ اور قزاخستان کی یاروسلوف شویدووا کو آسانی سے 6-4 ، 6-1 سے شکست دی۔ثانیہ-اسٹراکووا نے گزشتہ میچوں میں کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس میچ میں کافی اچھا کھیل پیش کیا اور حریف جوڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ پہلا سٹ 6-4  سے اپنے نام کرنے کے بعد دوسرے سیٹ میں ہندوستانی ۔چیک جوڑی نے اپنے کھیل میں مزید جارحیت دکھاتے ہوئے 6-1  سے یکطرفہ انداز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT