ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں داخل

   

ہوبارٹ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی یوکرین کی ساتھی کھلاڑی ناڈیہ کیچونوک نے یہاں رواں ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ثانیہ جوڑی نے امریکی کھلاڑیوں وانیا کنگ اور کرسٹینا مائیک ہالے کو سخت مقابلہ کے بعد 6-2,4-6,10-4 سے شکست دی۔ ثانیہ جوڑی کا یہ کوارٹر فائنل مقابلہ ایک گھنٹہ 24 منٹ طویل رہا۔ چوتھے درجہ کی ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں سلوانیہ کی تمارا زیڈان سیک اور چیک جمہوریہ کی ماریہ بوسکووا کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔ حریف جوڑی نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں کینیڈا کی شرون فچ مین اور یوکرین کی کیٹر یانا بونڈے رینکو کو سخت مقابلہ کے بعد 6-3,3-6,10-4 سے شکست دی۔ ثانیہ جوڑی نے کوارٹر فائنل مقابلہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں حریف جوڑی کی سرویس دو مرتبہ توڑی اور سبقت بنانا شروع کیا لیکن دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی کی کامیابی نے مقابلہ کو مسابقتی اور دلچسپ بنایا۔