Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی فائنل میں ، فیڈرر کی بھی پیش قدمی

ثانیہ جوڑی فائنل میں ، فیڈرر کی بھی پیش قدمی

برسبین ۔ 8 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیزن 2016 ء کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل یہاں کھیلے جارہے برسبین اوپن میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگس نے شاندار مظاہروں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بحیثیت جوڑی 25 ویں کامیابی اور رواں ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ سیمی فائنل میں ثانیہ جوڑی نے اینڈریجا کلیپاک اور آلا کوڈریاک سیوا کو 6-3، 7-5 سے شکست دی ہے ۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی کھلاڑی ہنگس فی الحال ٹینس کی عالمی درجہ بندی کے ڈبلز زمرے میں نمبر ایک جوڑی ہے اور 2015 سیزن میں اس جوڑی نے شاندار مظاہرے کئے ہیں۔ گزشتہ سیزن اس جوڑی نے پانچ خطابات جیتنے کے علاوہ 2012 ء کے بعد مسلسل 25 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنا کا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے ۔ علاوہ ازیں مرد زمرے کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چمپیئن راجر فیڈرر ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں جو سخت مقابلہ رہا ، فیڈرر نے اُبھرتے ٹینس اسٹار گریجا دیمترو کو 6-4 ، 6-7(4) ، 6-4 سے شکست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT