Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی فائنل میں داخل

ثانیہ جوڑی فائنل میں داخل

سڈنی 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا رواں سیزن کے دوسرے خطاب سے محض ایک قدم دور ہیں جیسا کہ وہ چیک جمہوریہ کی باربورا اسٹریکوا کے ہمراہ آپیا انٹرنیشنل کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ سیمی فائنل میں ثانیہ جوڑی نے امریکہ کی وانیا اور قزاقستان کی یارو سلویٰ شیواڈووا پر مشتمل جوڑی کو راست سیٹوں میں 6-1 ، 6-2 سے شکست دی۔ ثانیہ جوڑی نے صرف 51 منٹوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ ثانیہ اور باربورا نے اپنی سروس کے وقت تمام پانچ بریک پوائنٹس کو محفوظ کرنے کے علاوہ حریف جوڑی کی سروس ہر سیٹ میں دو مرتبہ توڑی۔ فائنل میں ثانیہ جوڑی کا مقابلہ ٹیمیا باگوس اور انستسیا پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتہ برسبین اوپن خطاب حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT