Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کوپہلے ہی راؤنڈمیں شکست

ثانیہ جوڑی کوپہلے ہی راؤنڈمیں شکست

نورمبرگ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قازقستان کی ساتھی کھلاڑی یاروسلاوا شویڈووا کو نورمبرگ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری 16کھلاڑیوں کے میچ میں نمبر ایک سیڈ ثانیہ جوڑی کو جاپان کی میساکی ڈوئی اور چوانگ چیا جنگ نے 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
گاڑیوںکی اسمگلنگ ‘ترکی فٹبالر اوزان گرفتار
استنبول ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لگژری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد کے الزام میں ترکش فٹ بالر اوزان طوفان سمیت کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تحقیقاتی پراسیکیوٹرز نے لگژری گاڑیوں کی غیرقانونی درآمد میں ملوث 46 افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے جنہیں گھروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT