Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست

ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست

دبئی۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تیسری سیڈ ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی چیک جمہوریہ کی باربورا سٹراووا کو یہاں دبئی میں ڈبلیوٹی اے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس ٹورنمنٹ کے خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ثانیہ ۔ باربورا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل مقابلے میں ساتویں سیڈ امریکہ کی ایبگال اسپیئرز اور سلووینیا کی کیٹرینہ شریبوٹن کی جوڑی کے خلاف 3-6 ‘6-1 ‘8-10 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔قبل ازیں ثانیہ جوڑی نے ایک گھنٹے 18 منٹ طویل کوارٹرفائنل مقابلے میں راست سٹوں میں 6-2 ، 7-5 کامیابی حاصل کی تھی تو دوسری جانب کیتھرین ماکارووا اور ایلنا ویسنینا کی جوڑی نے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کی میں گیبریلا ڈابرووس اور جیلینا اوستاپینکا کو ایک گھنٹے 19 منٹ میں 6-1 ،6-3، 10-5 سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT