Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست

ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست

دوحہ ۔18 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے ساتھی کھلاڑی چیک جمہوریہ ٹینس اسٹار باربورا اسٹریکووا کو رواں قطر اوپن کے سیمی فائنل میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں ٹورنمنٹ کے چوتھے درجہ کی جوڑی امریکہ کے اے بی جیل اسپیرس اور سلوانیہ کی کیٹرینا سریبوٹنیک کیخلاف تین سٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں 3-6 ، 6-1 اور8-10 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ سیمی فائنل مقابلہ ایک گھنٹہ 10 منٹ طویل رہا ۔ ثانیہ جوڑی کیلئے یہ شکست اس لئے بھی حیران کن رہی کیونکہ پہلا سٹ آسانی سے اپنے نام کرنے کے علاوہ آسٹریلین اوپن میں بھی ان کے مظاہرے بہتر تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT