Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کو شکست‘ بوپنا جوڑی سیمی فائنل میں

ثانیہ جوڑی کو شکست‘ بوپنا جوڑی سیمی فائنل میں

پیرسو۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے مردوں کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا اور گیبریل ڈابرووسکي کی جوڑی نے ہم وطن اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کی دوسری سیڈ جوڑی کو شکست دیکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ بوپنا اور ان کے کناڈیائی جوڑی دار ڈابرووسکي نے ثانیہ۔ڈوڈگ کی خود سے اوپر کی سیڈ جوڑی کو صرف 52 منٹ کے کھیل میں کسی مشکل کے بغیر راست سٹوں میں 6-3 6-4  سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرلی۔ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ اور کروشیا کے ڈوڈگ کی جوڑی آخری آٹھ کے مقابلے میں خاص چیلنج پیش نہیں کر سکی اور ہاتھ آئے تین بریک پوائنٹس کو موقعوں میں سے صرف ایک سے فائدہ اٹھا سکی جبکہ ہندوستانی۔ کناڈیائی جوڑی نے سات میں سے تین بار ثانیہ۔ڈوڈگ کی سروس بریک کی۔

TOPPOPULARRECENT