ثانیہ جوڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

   

نیویارک ۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزاکو یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلزکے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ثانیہ مرزا اور ان کی امریکی ساتھی کو کو وینڈویکھ کو یو ایس اوپن کے ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں کو رالوکا اولارو اور نادیہ کیچنوک کی جوڑی نے شکست سے دو چار کیا ہے۔ثانیہ مرزا کی جوڑی کو 4-6، 6-4 اور 6-3 سے شکست ہوئی۔