Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کو ہنگیس جوڑی کے خلاف شکست

ثانیہ جوڑی کو ہنگیس جوڑی کے خلاف شکست

لندن۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی بیلجیم کی ساتھی کھلاڑی کرسٹن فلپکینس کو سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگیس اور تائیوان کے چان یوگ نے راست سٹوں میں شکست دی ۔تیسری سیڈ ہنگیس اور یانگ نے 13 ویں درجہ کی ثانیہ جوڑی کو 6-2، 6-4 سے راست سٹوں میں شکست دے دی۔ ہندوستانی بیلجیم جوڑی نے کبھی بھی مقابلے میں بہتر موقف میںنظر نہیں آئی اور حریف جوڑی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ثانیہ مرزا کی موجودہ ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں 7واں مقام ہے لیکن گزشتہ سال ہنگیس کے ساتھ وہ نمبر 1 تک پہنچ گئی تھیں۔دیا رہے کہ گذشتہ سیزن کے برعکس رواں سیزن ثانیہ جوڑی نے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کرپائی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT