Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کی فرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں رسائی

ثانیہ جوڑی کی فرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں رسائی

پیرس ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرفہرست ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اس کی ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگس نے فرنچ اوپن کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے گرانڈ سلام کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ حالانکہ کے انہیں پہلے مرحلے کے مقابلے کے آغاز پر سخت محنت کرنی پڑی ۔ روسی جوڑی ڈاریا کساٹیکنیا اور الگزینڈرا پانووا نے ثانیہ جوڑی کو جدوجہد پر مجبور کیا تاہم وہ انہیں 7-6(4), 6-2 کی کامیابی سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ ثانیہ اور ہنگس کو مقابلے کے دوران 3 مرتبہ اپنی سرویس گنوانی پڑی ۔

TOPPOPULARRECENT