Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / ثانیہ جوڑی کی کوارٹرز میں رسائی

ثانیہ جوڑی کی کوارٹرز میں رسائی

ملبرن ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹارز ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا آسٹریلین اوپن میں آج یہاں اپنے پارٹنرز کے ساتھ متضاد فتوحات کے بعد متعلقہ ویمنز اور مکسڈ ڈبلز ایونٹس کے کوارٹرز میں پہنچ گئے ہیں۔ ثانیہ اور اُن کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس نے اپنی ریکارڈ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روس کی سویتلانا کوزنتسوا اور اٹلی کی رابرٹا ونسی کو ایک گھنٹہ 21 منٹ میں 6-1، 6-3 سے ہرایا۔ مکسڈ ڈبلز میں روہن اور چائنیز تائپی کے یونگ۔جان چان نے چیک ریپبلکن اینڈریا ہلاواکووا اور لوکاز کبوت (پولینڈ) کو تین سٹ میں 4-6، 6-3، 10-6 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT